Wednesday, 31 December 2014
Tuesday, 2 December 2014
Friday, 28 November 2014
Sunday, 23 November 2014
Friday, 26 September 2014
Monday, 8 September 2014
Dr. G.R.Kanwal views: Ghazal
Dr. G.R.Kanwal views: Ghazal: غزل ڈاکٹر جی۔ آر۔ کنولؔ قفس تو گلستاں میں بھی بہت ہیں شکاری آشیاں میں بھی بہت ہیں نصابِ زندگی سے جو الگ ہے سوال اس اِمتحاں...
Ghazal
غزل
ڈاکٹر جی۔ آر۔ کنولؔ
قفس تو گلستاں میں بھی بہت ہیں
شکاری آشیاں میں بھی بہت ہیں
نصابِ زندگی سے جو الگ ہے
سوال اس اِمتحاں میں بھی بہت ہیں
کھلا یہ راز اک رہبر سے مل کر
کہ رہزن کارواں میں بھی بہت ہیں
جہاں معمار بستے ہیں ازل سے
خرابے اُس جہاں میں
بھی بہت ہیں
جو طوفاں اٹھتے ہیں روئے زمیں پر
سنا ہے آسماں میں بھی بہت ہیں
بہت کردار ہیں قصّے میں ان کے
ہماری داستاں میں بھی بہت ہیں
ادب کے آسماں کو چھونے والے
Friday, 29 August 2014
Thursday, 21 August 2014
Sunday, 17 August 2014
Thursday, 26 June 2014
Friday, 20 June 2014
Saturday, 14 June 2014
Friday, 13 June 2014
GHAZAL
ڈاکٹر جی۔ آر۔ کنول
غم سے پیچھا چھڑانا مشکل ہے
دوستو! مُسکرانا مشکل ہے
اِس قدر تیز چل رہی ہے ہوا
آشیانہ بچانا مشکل ہے
تھک کے بیٹھا ہوں کوئے جاناں میں
اب کہیں اور جانا مشکل ہے
وہی چہرے اب اصلی چہرے ہیں
جن سے پردہ ہٹانا مشکل ہے
قیس صحرا میں لکھ گیا ہے کہیں
آگ دل کی بجھانا مشکل ہے
اپنی بربادیوں کا افسانہ
ہر کسی کو سنانا مشکل ہے
وہ نہ بچھڑے کنول کبھی مجھ سے
جس کا پھر لوٹ آنا مشکل ہے
Tuesday, 10 June 2014
Friday, 6 June 2014
Wednesday, 28 May 2014
Friday, 11 April 2014
Sunday, 30 March 2014
Tuesday, 25 March 2014
Thursday, 20 March 2014
Monday, 17 March 2014
Subscribe to:
Posts (Atom)